شعبۂ فلسفۂ اخلاقیات
اخلاقیات کے سلسلے میں ہمارا عمومی ادراک، ان قواعد کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو ہمارے رویوں اور سلوک کی راہنمائی کرتے ہیں؛ لیکن بشریات کے اس میدان میں فکر و تدبر ایسے پیچیدہ موضوعات پر مشتمل ہے جنہوں نے زیادہ تر فلسفی اور نظری تحقیقات کا احاطہ کیا ہوا ہے۔ انسانی حیات میں مسئلۂ اخلاق کی اہمیت اور اس مسئلے میں ـ معیاری اخلاقیات (Normative ethics) اور ما بعد اخلاقیات (Meta-ethics) سمیت اس شعبے کے مختلف موضوعات کی وسعت اور بطور خاص اطلاقی اخلاقیات کی غیرمعمولی اہمیت کے پیش نظر فلسفہ و کلام اسلامی کا تحقیقاتی مرکز شعبۂ فلسفۂ اخلاقیات قائم کرکے اس موضوع میں محققانہ مطالعات کا عزم کئے ہوئے ہے اور اہم اخلاقی موضوعات پر تحقیق، علمی حلقوں کی تشکیل، نشستوں اور سیمیناروں کے انعقاد اور تحقیقی اور معتبر تحقیقی کاوشوں کی نشر و اشاعت کے ذریعے اخلاقیات کے میدان میں انجام پانے والی تحقیقات و مطالعات کی افزودگی اور تقویت کا اہتمام کرنا چاہتا ہے۔ فی الوقت "اخلاقی نظریات" کا کلاں منصوبہ رو بہ عمل ہے اور عنقریب اطلاقی اخلاقیات کے میدان میں "موت و حیات کی اخلاقیات" کے عنوان سے ایک کلاں منصوبے نیز ما بعد اخلاقیات کے میدان میں اخلاقی علمیات کے منصوبے پر عمل درآمد شروع ہورہا ہے۔ 
فلسفۂ اخلاقیات کے علمی شعبے کے پروگرام، کلاں منصوبوں اور دفتر تبلیغات اسلامی کے فکر اور ثقافتی مداروں کے منظور کردہ منصوبوں، موضوعی نیز یک موضوعی کتب، نیز علمی نشستوں اور مکالمات کے انعقاد کی صورت میں مرتب ہوئے ہیں۔
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID