تمدنی اسلام انسٹی ٹیوٹ تمدنی اسلام انسٹی ٹیوٹ
خراسان کے دفتر تبلیغات اسلامی کے معاون تحقیقاتی ادارے نے اپنی تحقیقاتی فعالیتوں کا آغاز سنہ 1989ع‍ سے کیا اور حوزہ علمیہ خراسان اور علاقائی یونیورسٹی کی استعداد سے استفادہ کرکے مختلف شعبوں کی بنیاد رکھی؛ اور فاضل و ماہر محققین کی مدد سے درجنوں منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا اور بعدازاں معاون دفتر تبلیغات  اسلامی خراسان نے " سیاسیات اور اسلامیات سنٹر" کے عنوان سے اپنا کام جاری رکھا اور آخرکار سنہ 2016ع‍ میں اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی کی منظوری سے اس مرکز نے "تمدنی اسلام انسٹی ٹیوٹ" کا عنوان اختیار کیا اور اس وقت یہ انسٹی ٹیوٹ چار علمی شعبوں اور 15 فیکلٹی اراکین پر مشتمل ہے جبکہ ہر شعبہ کم از کم آٹھ صاحب رائے ماہرین کی خدمات سے استفادہ کررہا ہے۔ اس وقت 200 سے زائد محققین اس سنٹر سے منسلک ہیں۔ 



مشن:
دین اسلام کو تمدن ساز اور مطلوبہ باکمال معاشرے کی تشکیل کی قوت و صلاحیت رکھنے والے دین کے طور پر مد نظر رکھ کر جدید اسلامی ـ ایرانی تمدن کو علمی سرمایہ فراہم کرنا؛ 

- طویل المدت مقاصد (پانچ سالہ) 
 ذیل کے موضوعات میں تحقیق:
1۔ اسلامی ـ ایرانی تمدنی پس منظر سائنس، انتظام مملکت اور ہنر (آرٹ) کے میدانوں میں؛  
2۔ اسلامی ـ ایران تمدن کی نظری بنیادیں؛
3۔ ایک متعالی (باکمال) معاشرے کی تشکیل پر مرکوز قرآنی تعلیمات؛
4۔ جدید دنیا کی تمدنی و تہذیبی ضرورتوں کو شیعہ فقہ کا جواب۔ 

- طویل المدت مقاصد کے حصول کے لئے دو سالہ عملی پروگرام:
ذیل کے موضوعات میں تحقیق:
1۔ اسلامی ـ ایران ترقیاتی نمونوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامی ہنر و تمدن کے مبانی و مبادی؛ 
2۔ جدید اسلامی تمدن میں دینی جدت طرازی کی منطق، منہاجیات اور نمونوں کی تعمیر نو؛ 
3۔ جدید اسلامی تمدن کی ضرورتوں پر مرکوز قرآن کریم کی معاشرتی تفسیر؛ 
4۔ علم فقہ، فقہ شہریت، فقہ مذاہب کے ڈھانچے اور سلفیت پر تنقید۔ 
 

اس انسٹی ٹیوٹ کے تحقیقی شعبے حسب ذیل ہیں: 
1)    قرآن و معاشرتی مطالعہ کا تحقیقی شعبہ
2)    اسلامی ہنر و تمدن کا تحقیقی شعبہ
3)    حکمت اور کلام جدید کا تحقیقی شعبہ
4)    اطلاقی فقہ کا تحقیقی شعبہ
 
کلمات کليدي
تمدنی اسلام انسٹی ٹیوٹ, تمدنی اسلام
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID