تاریخ و سیرتِ اہل بیت(ع) انسٹی ٹیوٹ تاریخ و سیرتِ اہل بیت(ع) انسٹی ٹیوٹ
تمہید
تاریخ و سیرتِ اہل بیت(ع) انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد ـ سنہ 1985ع‍ میں اہل بیت علیہم السلام کی تاریخ و سیرت سے منسلک شعبوں اور ان میں بحث و تحقیق کی اثرگذار تمہیدات کے باضابطہ مطالعے کی غرض سے ـ رکھی گئی۔ ائمہ طاہرین(ع) کی تاریخ و سیرت کے مختلف پہلؤوں اور ان تک پہنچنے کے لئے منطقی اور اصولی طریقۂ کار، نیز تشیّع کے تشخص اور اسلامی تہذیب و تمدن میں تشیّع کے کردار کے بارے میں مطالعہ اور تحقیق کو انسٹی ٹیوٹ کا بنیادی مطمع نظر قرار دیا گیا۔ 

خاص موضوعات پر مطالعے کے ساتھ ساتھ، "اسلامی مؤلفین کا فرہنگ نامہ" جیسے بڑے منصوبوں پر عمل درآمد اس مجموعے کی سرگرمیوں میں شامل رہا ہے۔ "دانش نامۂ اہل بیت" کی تالیف اور اسلامی ثقافت و تہذیب کے تاریک گوشوں کے بارے میں تحقیق اس مجموعے کے بڑے اور اہم منصوبوں میں شامل ہے جس پر عمل درآمد کے لئے عملی بنیادیں حالیہ برسوں میں فراہم ہوچکی ہیں۔ 

مقاصد
مختلف فردی اور معاشرتی ضروریات کا جواب دینے کی غرض سے، تاریخ اسلام اور سیرت معصومین(ع) کے علم کو مستعد بنانے کے لئے، ان کے اصولوں اور نظریاتی حدود اور دائروں کی  تشریح اور تنقیح؛ 
  فردی اور معاشرتی حیات کے مختلف پہلؤوں میں معصومین(ع) کی شخصیت اور طرز عمل کے نمونوں کا علمی تعارف، مخاطَبین کی سطح ادراک کے مطابق؛ 
  شیعہ اور تشیع کے تشخص کی شناخت اور اس کے اجزاء کے ارتقائی سفر کا جائزہ، ابتداء سے آج تک؛
  تاریخ تشیّع، سیرت معصومین(ع) اور  اسلامی تہذیب و ثقافت کے سلسلے میں معاصر انسان اور معاشرے کے سوالات اور شبہات کی ضابطہ مند جوابدہی۔  

تحقیقاتی شعبے 
1) شعبۂ تاریخِ تشیّع 
2) شعبۂ سیرت اہل بیت(ع) 
3) شعبۂ اسلامی تہذیب و ثقافت 
4) شعبۂ دانشنامۂ اہل بیت(ع) 
 
کلمات کليدي
تاریخ و سیرتِ اہل بیت(ع) انسٹی ٹیوٹ, تاریخ و سیرتِ اہل بیت(ع)
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID