مہدویت کے صنفیاتی مطالعے کا شعبہ
مہدویت کا صنفیاتی مطالعہ ایک ایسا میدان ہے جو مہدویت کی صنفیات، تفکرات اور فرقوں کی شناخت کا اہتمام کرتا ہے۔ بالفاظ دیگر یہ وہی حرکت ہے جو کسی خاص معیار کی بنیاد پر معاشرے میں تشکیل پاتی ہے اور تبدیلیوں کو معرض وجود میں لاتی ہے۔ کسی حرکت کا نوعیاتی یا صنفیاتی مطالعہ بھی اس کی تشکیل کی کیفیت کا مطالعہ اور ان عوامل و اسباب کی شناخت ہے جو کسی نہ کسی لحاظ سے اس کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ صنفیاتی مطالعہ مثبت حرکتوں اور منفی حرکتوں کے مطالعے پر مشتمل ہے؛ اور یہاں اصل مقصد منفی حرکتوں کی شناخت ہے۔ یعنی وہ حرکتیں جو مہدویت کے میدان میں منفی اثرات کا سبب بنتی ہیں اور مہدویت کی مسلمہ قدروں کے ساتھ ہمآہنگ نہیں ہیں؛ جیسے بابیت، بہائیت، یمانی دعویدار، سوڈانی دعویدار وغیرہ۔ اس شعبے میں منحرف گروہوں کی شناخت نیز ان سماجی، ثقافتی اور تہذیبی اسباب و عوامل اور ماحولیات کی شناخت جو اس قسم کے گروپوں کے معرض وجود میں آنے کا سبب بنتے ہیں، جیسے مسائل زیر بحث ہونگے۔ 

دائرہ کار: 
مہدویت کے انحرافی حرکتوں کا ارتقائی سفر
منحرف تحریکوں اور فرقوں کا نوعیاتی مطالعہ
عصر حضور میں مہدویت کے انحرافی فرقوں کا صنفیاتی مطالعہ
غیبت صغری کے زمانے میں مہدویت کے انحرافی فرقوں کا صنفیاتی مطالعہ
غیبت کبری کے زمانے میں مہدویت کے انحرافی فرقوں کا صنفیاتی مطالعہ
مہدویت کی انحرافی تحریکوں کے پیدا کردہ مسائل اور خطرات کا مطالعہ
مہدویت کے انحرافی فرقوں کے معرض وجود میں آنے کے اسباب و عوامل
مہدویت کے انحرافی تحریکوں کے شبہات کا مطالعہ
معاصر دور میں مہدویت کے انحرافی فرقوں کا صنفیاتی مطالعہ
مہدویت کی تحریکوں کے دعویداروں اور ان کے مخاطَبین (سامعین و مائلین) کی شناخت
کلمات کليدي
مہدویت کے صنفیاتی مطالعے کا شعبہ, مہدویت کے صنفیاتی مطالعے
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID