اسلامی کاوشوں کا احیاء اور اس کی تصحیح کا شعبه 


۔ اسلامی کاوشوں کا احیاء اور اس کی تصحیح کا شعبه 
"تصحیح" ایک ایسا علم و فن ہے جو خاص قسم کی معلومات اور روشوں کو بروئے کار لا کر قلمی متون کی اصلاح کرتا ہے۔ 
شعبۂ تصحیح متعینہ فرائض کی رو سے، تصحیح کی جدیدترین قابل قبول روشوں کے مطابق، میراثی تحقیقات کی درستگی اور استحکام پر اپنی توجہ مرکوز اور شیعہ تفکر کے بنیادی متون کی بحالی اور فراہمی کا اہتمام کرتا ہے۔ یہ شعبہ مستقبل، نیز دینی محققین کی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کتب کی تنقیدی بحالی (قلمی نسخوں کے موجودہ متون ـ میں جو کچھ ہونا چاہئے ـ کی صحیح تشخیص) اور شیعہ اکابر علماء اور شخصیات کی کاوشوں کے مجموعوں (شیعہ مشاہیر کا موسوعہ) اور تخصصی اور موضوعی کتب (موضوغ پر مبنی کاوشوں) نیز یک موضوعی کتب (یا مواد پر مبنی کاوشوں) کی اشاعت کے درپے ہے۔  



فرائض: 
 1۔ دینیات اور اسلامی تعلیمات کے حوالے سے تاریخی کاوشوں کی حفاظت اور بحالی کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے منصوبہ بندی؛ 
 2۔ قلمی کاوشوں کے تحفظ اور احیاء سے متعلق عملیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر عمل درآمد؛ 
 3۔ کاوشوں کے تحفظ اور بحالی سے قومی قوانین، ضابطہ ناموں، اور قومی معاہدوں کا نفاذ؛ 
 4۔ مخطوطات کی حفاظت اور تصحیح کے لئے تزویری اور ہنگامی منصوبہ سازی؛
 5۔ دینی مخطوطات کی حفاظت اور تصحیح کے لئے دستاویز کاری (Documentation)، درپیش مشکلات کی شناخت، کے لئے منصوبوں کی تیاری اور تدوین؛ 
 6۔ احیاء اور آثار کے مراکز نیز مختلف اطلاقی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ تعامل اور تعاون؛
 7۔ علمی ـ تاریخی آثار کے تحفظ اور احیاء کے سلسلے میں اقدامات۔ 
 8۔ ضروری تخصصی رپورٹوں کی تیاری؛ 
 9۔ فرائض منصبی سے متعلق تمام امور کی انجام دہی۔ 

 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
کلمات کليدي
تصحیح, اسلامی آثار کی تصحیح اور بحالی, ۔ اسلامی کاوشوں کا احیاء اور اس کی تصحیح کا شعبه
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID