شعبہ کتابیات و نسخہ شناسی (مخطوطہ شناسی)  یہ شعبہ مقررہ فرائض کے مطابق، مختلف موضوعات میں، نامی گرامی شیعہ علمائے اعلام کے مخطوط مسودات (نیز سنگی یا جدید) مطبوعہ کتب کی نسخہ شناسی (مطالعۂ مخطوطات) اور ان مسودات کی تلاش کا اہتمام کرتا ہے، متن کی صحت، قدامت، مؤلف یا مصنف کے زمانے، نیز اس مسئلے کو مد نظر رکھتا ہے کہ مسودے کی تحریر مؤلف کے اپنے ہاتھ کی ہے اور ان تمام شرائط کو ملحوظ رکھتا ہے جو ایک قابل اعتماد مسودے کے لئے ضروری ہیں اور ان کتب کی تمام فہرستوں اور اندرونی نیز بیرونی کتب خانوں کے سافٹ ویئرز کی چھان بین کرکے بہترین مسودات کے انتخاب اور فراہمی کا اہتمام کرتا ہے۔ 

فرائض: 
 1۔ نسخہ شناسی کی روشوں کے بارے میں مطالعہ اور تحقیق؛
 2۔ کتابیات سے متعلق معلومات کی بنیاد پر قلمی نسخوں کی جانچ پرکھ (عنوان، مؤلف، آغاز و انجام وغیرہ کے لحاظ سے)؛ 
 3۔ نسخہ شناسی یا مخطوطہ شناسی (خطاطی کی قسم، کاتب کا نام، اوراق کی تعداد، تذہیب، تاریخ کتابت اور حواشی)؛ 
 4۔ قانون اور اسلامی علوم وغیرہ کے مختلف مآخذ، نیز خبررسانی سے متعلق دیگر مآخذ کے بارے میں تحقیق و مطالعہ؛
 5۔ مختلف اسلامی علوم سے متعلق مخطوطات کی تلاش اور شناخت؛ 
 6۔ سالانہ اور قلیل المدت تحقیقی پروگراموں کے غائرانہ مطالعے اور تدوین میں اشتراک عمل؛ 
 7۔ قلمی نسخوں نیز لیتھوگرافک کتابوں کا جائزہ اور قدرپیمائی؛
 8۔ درخواستوں نیز محققین کی ضرورت کے مطابق مسودات کا جائزہ لینا اور پیروی کرنا؛
 9۔ فرائض منصبی کے تحت تمام مقررہ امور کی انجام دہی۔ 
 
منبع: اسلامی علوم و ثقافت اکیڈمی
کلمات کليدي
مخطوطہ شناسی, کتابیات و نسخہ شناسی
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID