شعبۂ مہدویات (مطالعۂ مہدویت) 
شعبۂ مہدویات (یا شعبۂ مطالعۂ مہدویت) ایک علمی تحقیقی شعبہ ہے جو علم کلام، فلسفے، عرفان، ثقافت، عمرانیات، نفسیات وغیرہ کے اصولوں سے فائدہ لے کر کلی اور جزئی اور پہلے درجے اور دوسرے درجے نیز بیرونی اور اندرونی مسائل کی حدود میں اطلاقی اور بنیادی تصور کے ساتھ، عقیدہ مہدویت کے موضوعات و مباحث کا اہتمام کرتا ہے۔ 

دائرہ کار: 
مہدویت کے کلامی ـ فلسفی اصول
مہدویت کے جدید کلامی مسائل
مہدویت کو درپیش مسائل اور شبہات و اعتراضات کی شناخت
مہدویت کا تقابلی کلامی مطالعہ
قرآن کریم میں آیاتِ مہدویت کی تفسیر
مہدویت کے سلسلے میں مفسرین کی آراء کا جائزہ
مہدویت سے متعلق احادیث کا اَسنادی جائزہ
احادیثِ مہدویت کے محتویات اور مضمرات کا جائزہ 
مہدوی اخلاق و تربیت کی منہاجیات اور بنیادی موضوعات
منتظر معاشرے کے اخلاقی اور تربیتی پہلو (فردی اور معاشرتی) 
مہدوی مثالی معاشرے کے اخلاقی اور تربیتی پہلو
مہدویت کو درپیش اخلاقی اور تربیتی مسائل کی شناخت
مہدویت کی سیاسی اور معاشرتی منہاجیات اور بنیادی موضوعات
مہدوی مثالی معاشرے کے سیاسی ـ معاشرتی پہلو
منتظر معاشرے کے سیاسی اور معاشرتی پہلو
منتظر معاشرے کو درپیش سیاسی اور معاشرتی مسائل کی شناخت
مہدویت کے سیاسی ـ معاشرتی پہلؤوں کے تقابلی مطالعات 
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID