عراق كے دینی مدرسہ جامعۃ الصدر كے اساتید كی انسٹی ٹیوٹ كے چیر مین سے ملاقات 
عراق كے دینی مدرسہ جامعۃ الصدر كے اساتید كی انسٹی ٹیوٹ كے چیر مین سے ملاقات 


پہلی جولائی بروز جمعرات حوزہ علمیہ جامعۃ الصدر كے اساتید كی ایك كمیٹی نے علوم و ثقافت اسلامی انسٹی ٹیوٹ كے چیرمین اور ذمہ داران سے ملاقات و گفتگو انجام دی ۔
بین الاقوامی ادارہ كے بین الاقوامی علمی ہمكاری مركز كی خبر كے مطابق اس كمیٹی نے پہلے اس انسٹی ٹیوٹ كی علمی محصولات كا مشاہدہ كیا اور اس كے بعد اس انسٹی ٹیوٹ كے رئیس  و ذمہ داران سے گفتگو و تبادلہ خیال كیا اس كمیٹی اور انسٹی ٹیوٹ كے  چیرمین و بعض ذمہ داران كے مشترك جلسہ میں علوم و ثقافت اسلامی انسٹی ٹیوٹ كے چیرمین جناب ڈاكٹر نجف لك زائی نے مہمانوں كو خوش آمدید كہا اور دفتر تبلیغات اسلامی و علوم و ثقافت اسلامی انسٹی ٹیوٹ كی اہم كاركردگی كو پیش كیا ۔ آ پ نے فرمایا كہ تبلیغات اسلامی دفتر ایران كے اندر تبلیغی وظیفہ كو انجام دیتا ہے اور ایران سے باہر اس ادارہ كی كاركردگی بصورت سافت وئیر ہے ، تبلیغات اسلامی دفتر كی تبلیغی روش روایتی و جدید اطوار پر مشتمل ہے ۔ جدید روش تبلیغ چند نوعیت كی حامل ہے جسے انجام دیا جا رہا ہے، اس روش میں ہمارا ہدف یونیورسٹی و حوزوی و سماجی، معاشرہ میں دینی فكر و بصیرت كو گہرائی بخشتے ہوئے  مكمل اسلام كو بیان كرنا ہے ۔
جناب ڈاكٹر لك زائی نے گفتگو كو آگے بڑھاتے ہوئے علوم و ثقافت اسلامی انسٹی ٹیوٹ كی اور دوسری كاركردگی پرروشنی ڈالی اور كہا كہ انسٹی ٹیوٹ كا ہدف تعلیمی پروڈكشن ہے اورہم جدید مضامین كو لانچ كرنے كی كوشش میں ہیں ان میں سے ایك اسلامی مطالعات كی تقویت ہے۔ 
علوم و ثقافت اسلامی انسٹی ٹیوٹ كے چیرمین نے اس ادارہ كی طرف سے ادارہ كی طرف سے قرآنی  میدان میں انجام شدہ كاركردگی پر بھی روشنی ڈالی اور فرہنگ قرآن كی آمادہ سازی و ترجمہ كے بارے میں بھی فرمایا نیز ملك كے اہم بڑے مسائل منجملہ قانون گذاری كی طرف بھی اشارہ كیا۔
آ پ نے انسٹی ٹیوٹ كی كاركردگی كی معاشرہ پر ثقافتی و معاشرتی و سیاسی تاثیر گذاری كو شمار كرتے ہوئے فرمایا كہ انسٹی ٹیوٹ كا ہدف و مقصد یہ ہے كہ ا پنی تحقیقات  كے ذریعہ معاشرہ كی ضرورت كو برطرف كرے ۔ آ پ نے دینی جواب دہی مركز، محققین  سافٹ ویئر ، انسانی علوم انفارمیشن و منجمنٹ كا تعارف كرایا اور اس سلسلہ میں دینی مدرسہ جامعۃ الصدر عراق كے ساتھ تبادل و ہمكاری كے لئے تاكید فرمائی۔
اس بات كی یاد دہانی ضروری ہے كہ دینی مدرسہ جامعۃ الصدر كربلا، عراق كے دینی حوزہ علمیہ كا ایك شعبہ ہے جو عرصہ دراز سے عراق و بیرون عراق تبلیغی امور كو انجام دے رہا ہے، ایران میں اس ادارہ كے اساتید ا پنے قیام كے دوران، ایران میں موجود دینی و تحقیقی اداروں  منجملہ تبلیغات اسلامی و علوم وثقافت اسلامی انسٹی ٹیوٹ سے تجربہ و اطلاعا ت كا حصول كرنا تھا۔
 
خانه | بازگشت | حريم خصوصي كاربران |
Guest (PortalGuest)

پژوهشگاه علوم و فرهنگ اسلامي - دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميه قم
Powered By : Sigma ITID